Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ

    فروری 26, 2026
    حکومت

    گرین ٹورزم پاکستان کی دور اندیش حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

    فروری 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    فروری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا اور الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،عطا تارڑ
    قومی خبریں دسمبر 15, 2024

    بھڑکیں مارنا، دھمکیاں دینا اور الزامات لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،عطا تارڑ

    دسمبر 15, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Incitement, threats and accusations are the pattern of PTI, Ata Tarar
    پی ٹی آئی کی کوئی کال پرامن نہیں رہی، قانون ہاتھ میں لیں گے تو کریک ڈاؤن ہوگا، وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں غیر ملکی میڈیا کو بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی، ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں ۔

    اسلام آباد: میڈیا سے خصوصی گفتگوکے دوران عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ شرپسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے۔ بھڑکیں مارنے، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وطیرہ ہے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا، یہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں ۔

    انہوں  نے کہا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟ احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں۔ آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنایا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں ۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  بشریٰ بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں، علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہاء چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہیں، آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپ نے نو مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی اور نو مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصوبے میں امن و امان کے مسائل ضرور ہیں لیکن ہم انہیں حل کر رہے ہیں،وزيراعلیٰ علی امین گنڈاپور
    Next Article سانحہ اے پی ایس کی برسی، اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور میں تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026

    پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، رپورٹ

    فروری 26, 2026

    عمران خان آنکھ کے علاج کیلئے دوبارہ پمز منتقل، اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری خوراک مکمل

    فروری 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ

    فروری 26, 2026
    حکومت

    گرین ٹورزم پاکستان کی دور اندیش حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

    فروری 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کر دیا

    فروری 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پنجاب

    رمضان میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کا آغاز

    فروری 16, 2026
    شوبز

    رمضان شادمان پردیسیاں دے سنگ — ہر اتوار براہِ راست نشریات صرف کےٹو پر

    فروری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ

    فروری 26, 2026
    حکومت

    گرین ٹورزم پاکستان کی دور اندیش حکمتِ عملی، قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

    فروری 26, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں دہشتگردی کے بعد بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، دفتر خارجہ

    فروری 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.