Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    ہری پور میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، 4 نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

    اکتوبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع او رپولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری
    خاص خبریں اکتوبر 24, 2026

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع او رپولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری

    اکتوبر 24, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa: 5 billion rupees have been released for various projects related to terrorism-affected districts and police.
    دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اس ناسور کا خاتمہ کریں گے، آئی جی ذوالفقار حمید
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبر پختونخوا حکومت نے رواں مالی سال 27-2026ء کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ مخصوص اضلاع اور دیگر پولیس منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے، دستاویز کے مطابق تمام اخراجات مقررہ طریقۂ کار اور مدت کے اندر متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیے جائیں گے، آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کو مضبوط بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر کام جاری ہے ۔

    پشاور: دستاویز کے مطابق پولیس کے جاری منصوبوں کے بقایا فنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں، صوبائی پولیس کے 9 منصوبوں کے لیے 1 ارب 3 کروڑ 68 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کی سکیموں کے لیے 4 ارب 26 کروڑ 75 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

    مخصوص اضلاع میں پولیس کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے 1 ارب 86 کروڑ 75 لاکھ روپے، پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے بنیادی ڈھانچے کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے الگ الگ 1 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

    صوبے کی ہر تحصیل اور ٹاؤن ہیڈکوارٹر میں ماڈل پولیس اسٹیشن کی فزیبلٹی اسٹڈی اور تعمیر کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے، ہنگو پولیس ٹریننگ کالج میں آڈیٹوریم کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے اور پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

    انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے علاقائی ہیڈکوارٹرز کی فزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر کے لیے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے، صوبے میں پولیس کے بنیادی ڈھانچے کی فزیبلٹی سٹڈی کے لیے بھی 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

    چارسدہ کے پولیس اسٹیشن مندنی کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ روپے، مردان میں 5 پولیس چوکیوں کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے اور صوبے میں انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے ضلعی نظام اور پشاور کے علاقائی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کے لیے 60 کروڑ 48 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔

    پشاور پولیس لائنز کی موجودہ عمارت کی بحالی، ڈھانچے کی مرمت، تبدیلی اور توسیع کے لیے 18 کروڑ 87 لاکھ روپے جبکہ ٹانک میں پولیس لائنز کے لیے زمین کے حصول کے سلسلے میں عدالتی طور پر طے شدہ واجبات کی ادائیگی کے لیے 4 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کیے گئے ۔

    دستاویز کے مطابق تمام اخراجات مقررہ طریقۂ کار اور مدت کے اندر متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیے جائیں گے، دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس اور انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کو مضبوط بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر کام جاری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، اس ناسور کا خاتمہ کریں گے، آئی جی کے پی نے پولیس کو بے پناہ قربانیوں پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخيبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب سے زائد کا ايک اور مالی سکینڈل سامنے آگیا
    Next Article ہری پور میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، 4 نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    اکتوبر 24, 2026

    ہری پور میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، 4 نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

    اکتوبر 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    ہری پور میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، 4 نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

    اکتوبر 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع او رپولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری

    اکتوبر 24, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 20, 2026

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے تحت فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست

    خاص خبریں

    اسلام آباد میں میڈیا انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے اور…

    ترقی

    پاک فوج کی جانب سے نوشہرہ کے عوام کے لیے تحفہ، شہر میں اہم انڈر پاس کی تعمیر مکمل

    اکتوبر 19, 2026
    ہزارہ

    ہری پور میں منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 690 گرام چرس اور پستول برآمد

    مئی 6, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    اکتوبر 24, 2026
    فیچرڈ

    ہری پور میں ٹرک اور کار کے درمیان تصادم، 4 نوجوان جاں بحق، 2 افراد زخمی

    اکتوبر 24, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.