Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ہرنائی میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک
    خاص خبریں نومبر 14, 2024

    ہرنائی میں دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک

    نومبر 14, 20242 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Harnai: Major and Havaldar martyred in clash with terrorists, 3 terrorists were also killed
    معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  14 نومبر کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق  اطلاع پرفوری طور پر میجر محمد حسیب کی قیادت میں علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو روانہ کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ  سیکیورٹی فورسزنے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،  جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سیکیورٹی فورسز کی اگلی گاڑی پر پھٹ گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں فرنٹ لائن پر اپنی ٹیم کی قیادت کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد  نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر اپنی جان قربان کر دی اور شہادت کا رتبہ پایا۔

    دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے 28 سالہ میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، جنہوں نے 8 سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجر محمد حسیب شہید  کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

    شہید 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق بلوچستان کے ضلع بارکھان سے ہے اور انہوں نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارنور احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 3بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔

      مزید بتایا گیا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلبنان؛ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں چھے اسرائیلی فوجی ہلاک
    Next Article پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستانی ٹیم کو ہرادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    ناران میں راستہ بھٹکنے والی جرمن خاتون سیاح کو ریسکیو کر لیا گیا

    اکتوبر 2, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال میں ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

    ستمبر 30, 2025
    خاص خبریں

    بھارت نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیکر ایشیاکپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی

    ستمبر 28, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    ایبٹ آباد: 4 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

    اکتوبر 3, 2025
    پوٹھوہار

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پردھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا، صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت

    اکتوبر 2, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ میں ڈینگی وائرس نے پورے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہزاروں افراد متاثر

    اکتوبر 2, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.