راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر و ملحقہ تحصیلوں میں ٹریفک حادثات کا باعث بننے والے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چالان کی مد میں 98 روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔
پولیس کے مطابق 9123 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 98 لاکھ 68 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے،بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 745 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے۔