ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر، یوتھ آفس لوئر چترال نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 15 دن کا فری لانسنگ سیشن کا آغاز کر دیا ہے. اور آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عباس آفریدی (F&P) نے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فری لانسنگ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل روایتی تعلیم سے ہٹ کر انلائن سکلز کی بہت ضرورت ہے۔ اس سیشن میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کے ہنر سکھائے جائیں گے، جس سے وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر روزگار کما سکیں گے۔ شرکاء کی سلیکشن انٹرویو کے ذریعے کی گئی ہے تاکہ بہترین صلاحیتوں والے نوجوان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو خودمختار اور ہنرمند بنانا ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے