پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں اس کے دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
یہ فیصلہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر شفٹوں میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین اس دوران اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔
مزید برآں، کانفرنس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے ریڈ زون کے علاقے تک عام لوگوں کی رسائی کو محدود کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان کی سپریم کورٹ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آئندہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں 14 سے 16 اکتوبر تک تین روزہ بندش کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے۔