رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا رویہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ تحریک انصاف کسی کا وجود تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہےـ
ذرائع کے مطابق ، راناثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں تشدد اور افراتفری چاہتی ہے ،جس کی وجہ سے ملک میں بدامنی اور انتشار پھیل رہا ہے ـ اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کےلیے ضروری ہے۔تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے ـ
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر حکومت میں کوئی خاص رویہ نہیں اپنایا اور نہ ہی اپوزیشن میں، کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں بلکہ غیر سیاسی ہے ۔
مزید ان کا یہ کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی بھی دوسری پارٹی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور نہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے، وہ صرف اپنی اجاداری چاہتی ہے ،ان کا یہ رویہ نا قابل برداشت ہے، پی ٹی آئی کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔اس لیے پی ٹی آئی کو روکنا جمہوریت کے لیے ضروری ہے ـ