یورپ میں مقیم کشمیری عوام نے جینیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شہدا کی تصاویر اور بھارت مخالف نعروں کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینے کے حق میں آزادی دو کے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرے سے کشمیری رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرہ سے غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف، مظاہرین سے مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے خطاب کیا۔