انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر چترال اپر میں افسران و جوانان کے جائز عرض معروض سننے کی خاطر دربار کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دربار میں ڈی پی او چترال اپر محمد عتیق شاہ، ایس پی انویسٹیگیشن اجمل خان، ایس ڈی پی او صاحبان، تمام ایس ایچ اوز سمیت محرر اسٹاف و جوانان افسران شامل تھے۔افسران و جوانان نے باری باری اپنے مسائل ڈی پی او چترال اپر کو پیش کئے۔مسائل سننے کے بعد ڈی پی او نے مسائل فوری حل کئے اور کچھ مسائل کے حل کی یقین دہانی کی۔
اس موقعے پر ڈی پی او چترال اپر محمد عتیق شاہ نے دوران ملازمت اچھی طرح ڈیوٹی سر انجام دینے والے جوانان افسران کو شاباش دی اور اسناد سے نوزا۔اس موقع پر دربار سے مخاطب ہو کر ڈی پی او چترال اپر محمد عتیق شاہ نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کرنا عین عبادت ہے۔چترال میں ملک بھر سے غیر ملکی آنے والے سیاحوں کے لیے بھی سکیورٹی کے حوالے سے جوانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی۔