ہری پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہری پور اور گردونواح میں تیز گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی ہے، بارش کے دوران تیز آندھی نے مزید موسم کو خوشگوار بنا دیا جس کے باعث حبس ختم ہو گئی ہے۔پورے علاقے میں بادل ایسے جم کر برسے کے سڑکوں پر پانی امڈ آیا،نالیاں بھر گئیں جس کی وجہ سے ٹی ایم اے کی کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا۔واضح رہے کہ ہری پور میں موسلادھار بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوا وہیں پر سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں.