مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر آغاعلی رضوی کا کچورا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچورا میں اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ایف آئی آر کو ختم نہ کیا گیا تو پورے سکردو میں احتجاج ہوگا، پھر جو حالات پیدا ہوں گے اس کے ذمہ دار ہم نہیں ہونگے.
ان کا کہنا تھا کہ گورنر ، وزیراعلیٰ، فورس کمانڈر چیف، سکریٹری آئی جی معاملے کا نوٹس لیں ،انتظامیہ پرامن شہریوں کے خلاف ذاتی عناد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرکے حالات خراب کرنا چاہ رہی ہے، ان آئی آر کو فوری ختم کرے ۔
آغا علی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پر امن نوجوانوں کو ہر حوالے سے تنگ کیا جارہا ہے بتایا جائے کہ ہم نے کونسا جرم کیا ہے؟ پرامن احتجاج ریاست کے ہر شہری کا آئینی حق ہے ، ہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچورا کی زمینوں پر غیروں کی نظریں ہیں اس لئے جھوٹے مقدمات کے ذریعے یہ لوگ مقامی لوگوں کو ان کی قیمتی زمینوں سے بے دخل کرنا چاہ رہے ہیں ۔