بلوچستان کے علاقے گوادر کے علاقے سوربندر میں ایک ڈاکو نے ایک بزرگ خاتون کے کان کاٹ ڈالے۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے سونے کی بالیاں پہن رکھی تھیں جب ڈاکو اس پر حملہ کر کے اس کے کان کاٹ کر بالیاں اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس نے ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے کٹے ہوئے کان، سونے کی بالیاں اور ایک چاقو برآمد کر لیا۔دوسری جانب بزرگ خاتون اس وقت تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ڈاکو نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔