ٹوکیو کا باسی، ایک ایسا شخص جو 13سال قبل آئے سونامی میں لاپتہ ہوجانے والی اپنی اہلیہ کو اب تک جگہ جگہ تلاش کررہا اس کا نام تاریخ میں لکھا جانا چاہیئےـ
یاسو تاکاماتسو نامی ایک جاپانی شخص اپنی بیوی یوکواب تک تلاش کر رہا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی میں گم ہو گئی تھی ـ
ذرائع کے مطابق اپنی بیوی کی آخری رسومات کو صحیح طریقے سے انجام دینے کی خواہش میں تاکاماتسو نےفوکوشیما کے گندے پانی میں غوطہ خوری کرکے ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزار دیا ہے، اس امید پر کہ شاید اس کی بیوی کی باقیات کہیں مل جائیں۔
جاپان میں سونامی تاریخ کا سب سے جان لیوا واقع تھا جس میں تاکاماتسو کی اہلیہ بھی شامل تھی جو اس وقت قریبی بینک میں کام کررہی تھیں اور سونامی کی بلند لہروں میں بہہ گئی تھیں۔