وزیراعظم شہباز شریف نے منکی پاکس سے متعلق اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے حوالے سے اجلاس آج دوپہر پرائم منسٹر ہاوس میں ہوگا۔
اجلاس میں منکی پاکس کی موجودہ صورت حال، ایم پاکس سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ہوائی اڈوں ، بارڈر، ہسپتالوں میں انتظامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اظم کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز، لیب کٹس و متعلقہ ادویات کی دستیابی اور سکریننگ کے نظام بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ، سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت، قومی ادارہ صحت، این سی اوسی کے حکام شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس میں منکی پاکس کے متعلق حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں گے۔