ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کا صحت، روڈ کمیونیکیش اور بجلی کے سیکٹرز میں چترال کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے سول سوسائٹی تنظیموں کو ساتھ لے کر مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کی عوامی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدر ساعد اللہ ایڈوکیٹ نے صحت، روڈ کمیونیکیشن اور بجلی کے سیکٹرز میں چترال کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے سول سوسائٹی تنظیموں کو ساتھ لے کر مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کی عوامی تحریک برپا کر کے حکومت وقت پر دباؤ بڑہانے کے لئے سرگرم عمل ہونے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک گھنٹہ پر محیط علامتی دھرنا کا آغاز کردیا۔
اس سے قبل چترال پریس کلب میں وکلاء برادری کے رہنماؤں عبدالولی خان عابد، عالم زیب، سید برمان شاه، نبیگ شراکٹ سول سوسائٹی تنظیموں کے عہدیداروں دین محمد ندیم، بشیر احمد خان، نعیم اختر اور دوسروں معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ،سڑک اور بجلی کی بنیادی سہولیات سے چترال کے عوام قیام پاکستان کے 77 سال بعد بھی محروم ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور بیدردی اور بے نیازی حد سے بڑھرہی اور مستقبل میں بھی امید کی کوئی کرن نظر نہ آنے کی وجہ سے وکلاء برادری کو غیر سیاسی بنیادوں پر سول سوسائٹی کو لے کر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے بے حس حکمرانوں اور طاقت کے نشے میں مست افسر شاہی سے اہالیان چترال کا حق لینے کا تہیہ کر چکے ہیں ۔