گلگت میں گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز پگھلنے جبکہ جھیلیں پھٹنے لگی ہیں۔جس کے باعث سیلابی صوتحال پیدا ہوگئی ہے۔
گلیشیئر کے پگھلنے کی وجہ سے جگلوٹ گورو کے نالے میں طغیانی آگئی ہے۔جس کے باعث ٹورسٹ ہوٹل سیلابی ریلے کی نظر ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی گلگت کے نواحی قصبے رحیم آباد کے نالے میں بھی سیلاب آیا ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقہ زیر آب آگئے ہیں۔اس کے علاوہ سیکڑوں کے قریب باغات اورگھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔