پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر اپنی رپورٹ جمع کر دی ہے.
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو بھجوا دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نقوی کرسٹن کی طرف سے شیئر کی گئی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں T20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے پیچھے وجوہات کی تفصیل ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے آگاہی کچھ ایسے مسائل ہیں جن پر گیری کرسٹن کی رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ پاکستان حال ہی میں ختم ہونے والے ایونٹ کے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔مین ان گرین نے اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو نیویارک میں امریکہ کے ہاتھوں حیران کن شکست کے ساتھ کیا۔
بعد ازاں ان کا مقابلہ 9 جون کو بھارت سے ہوا اور انہیں میگا ایونٹ میں چھ رنز سے شکست ہوئی۔واضح رہے کہ بارباڈوس میں ہفتہ کو ہونے والے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔