پاکستان کے انتالیس منتخب اضلاع میں پیر کو مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم شروع ہوئی۔
خصوصی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 95 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم میں بلوچستان کے سولہ اضلاع، خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع، سندھ کے سولہ اور پنجاب کے چھ اضلاع شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 9 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 13 لاکھ، سندھ میں 27 لاکھ، پنجاب میں 44 لاکھ، اور اسلام آباد میں 1.33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ اسلام آباد کی مخصوص یونین کونسلوں میں ڈور ٹو ڈور پولیو مہم چلائی جا رہی ہے۔
یہ مہم بلوچستان میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے پیش نظر شروع کی گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یہ مہم ان علاقوں میں چلائی جا رہی ہے جہاں پولیو وائرس مسلسل موجود ہے۔رواں سال اب تک ملک میں پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ہفتہ کو پاکستان بھر کے سات اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا۔