اگرچہ اس وقت بیشتر شہر ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جمعرات کو پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں جون سے اگست تک مون سون کی غیر معمولی بارشیں ہوں گی۔
یہ پیشن گوئی اگرچہ شدید گرم موسم کے درمیان راحت کی سانس تو ہو سکتی ہے لیکن تشویش کا باعث بھی ہے کیونکہ زیادہ بارشیں ملک میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں۔ پی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق مون سون کی متوقع بارشوں کے منظر نامے کے مطابق، اس سال اکثر مقامات پر معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب کہ وسطی اور شمالی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
دریں اثنا، جنوبی سندھ میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھی غیر معمولی بارشی موسم کی وجہ سے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ دوسری طرف، محکمہ موسمیات کے مطابق، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں اس سال اوسط بارش ہونے کی توقع ہے۔