گرین ٹورازم کمپنی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے خطے میں معاشی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نوجوان اس اقدام کو گلگت بلتستان میں معاشی گیم چینجر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس سے سیاحت سے متعلق نئے منصوبوں کے نفاذ کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔