پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ایک اہم پیش رفت میں، چین کی جانب سے پاک بحریہ کے لیے بنائی جانے والی پہلی ہینگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی۔
ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ (WSIG) شوانگلیو بیس میں منعقدہ تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف (CNS) ایڈمرل نوید اشرف نے شرکت کی۔ یہ پیشرفت اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے جس میں پاکستان کو آٹھ جدید ترین آبدوزیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔کل آٹھ جہازوں میں سے، چار ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ (WSIG) کے ذریعے بنائے جائیں گے، جبکہ باقی چار کو KS&EW میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی (ToT) معاہدے کے تحت بنایا جا رہا ہے۔
آبدوزیں، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات کی حامل ہیں، کو جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس کیا گیا ہے تاکہ وہ کثیر خطرے والے ماحول میں کام کر سکیں اور اسٹینڈ آف رینج پر اہداف کو نشانہ بنا سکیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی این ایس اشرف نے موجودہ جیو اسٹریٹجک ماحول کے تحت میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت اور علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بحریہ کے عزم پر زور دیا۔بحریہ کے سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہنگور کلاس S/M پروجیکٹ "پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کو ظاہر کرے گا”۔