ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا 7 مئی تک معطل کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بینچ نے حکم جاری کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا بھی 7 مئی تک معطل رہے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سات مئی کو اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔