انڈونیشیا کے سب سے بڑے جزیرے جاوا میں زلزلے میں کم از کم 162 افراد ہلاک اور سیکنڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ے اس زلزلے کا مرکز سطح زمین سے محض دس کلومیٹر کی گہرائی پر تھا اور اس سے سب سے ز یادہ متاثر مغربی جاوا کا قصبہ سیانجور ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قصبے میں کچھ عمارتیں مکمل مسمار ہو گئی ہیں۔ان علاقوں میں سوشل میڈیا صارفین کی متعدد پوسٹنگ کے مطابق مشرقی جاوا، اس کے دارالحکومت سورابایا کے ساتھ ساتھ پڑوسی صوبوں کے شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔