ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کا مانسہرہ میں کریک ڈاؤن ۔15 منافع خور دوکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد رانے اچانک بازار کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بلال شاہد را نے قیمتون کا جائزہ لیا۔اور منافع خور وں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے۔دو منافع خوروں کو حراست میںا لے لیا۔اس دوران چند دوکانداروں کوبھاری جرمانے بھی عائد کیئے ۔ان دوکانداروں میں قصاب، سبزی فروٹ ، کریانہ سٹور شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال شاہد را نے کہا کہ رمضان المبارک میں مانسہرہ کے عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کروں گا ۔
قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مختلف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ٹیمیں بنای گئی ہیں ۔جو ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کررہی ہیں۔جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صبح سویرے سبزی منڈی میں سبزی فروٹ کی بولی کی نگرانی کر کے نرخنامہ جاری کرتے ہیں۔عوام نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد را کا بذات خود بازار کی انسپکشن کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔