وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے دورے میں 32,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور 1,748 نوجوانوں کو تقرری خط بھی تقسیم کئے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کو لے کر ایک خصوصی طیارہ صبح تقریباً 11.40 بجے جموں ہوائی اڈے کے تکنیکی علاقے میں اترا۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، چیف سکریٹری اٹل ڈلو، ڈی جی پی آر آر سوائن اور دیگر سینئر افسران نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے تعلیم، ریلوے، ہوا بازی اور سڑک کے شعبوں کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے 1,748 سرکاری بھرتیوں کو تقرری خط تقسیم کیے۔ ان میں سے دو کو وزیراعظم نے ذاتی طور پر اسٹیڈیم میں خطوط دیے جن میں کشمیر کے بڈگام ضلع سے صائمہ بشیر جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر، اور سورو شرما جموں کے سامبا بطور جونیئر انجینئر شامل ہیں۔ اب وزیر اعظم دوپہر کو واپس دہلی جائیں گے۔