پہاڑی علاقوں میں گھنٹوں کی برفباری کے باعث پاکستان بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاح ایبٹ آباد کے قریب پھنس گئے۔
زرائع کے مطابق شدید برفباری کے باعث مری روڈ پر سیاحوں کی گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں، اس دوران کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پھنسے لوگ مقامی حکام سے سڑکیں صاف کرنے کی التجا کر رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ مقامی حکام سیاحوں کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔