کمشنر راولپنڈی کے الزمات کی تحقیقات پرنگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا اعلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپنی رپورت ایک سے دو دن میں الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ جیسے ہی کامیاب امیدواروں کی لسٹ جاری ہو گی۔ قومی اسمبلی اجلاس کی سمری وزیر اعظم کو بھجوادی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ اس کے بعد صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ نگراں حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی ہے۔کمشنر راولپنڈی کے معاملے پر اعلی تحقیقاتی کمیٹی بن چکی ہے۔ الیکشن کمیشن بھی معاملے پر کارروائی کر رہا ہے۔مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہیے۔ قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہیے