حکومت سازی سے متعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کے اجلاس میں دونوں جماعتوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
گزشتہ شب ہونے والے اجلاس میں فریقین نے اتفاق کیا کہ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات کیلئے مستحکم حکومت کی ضرورت ہے تا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔ دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے درمیان معاملات پر تفصیلی گفتگو کیلئے آج ایک اور اجلاس ہوگا۔ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں کے درمیان طے پایا کہ دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے واضح کیا کہ صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر کیلئے وہ اپنے امیدوار لائیں گے۔ن لیگ کی اپنی پالیسی ہے کہ امیدوار کھڑے کرے یا نہ کرے۔