نوازشریف کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نہ ہونے پر ن لیگ کے اندر بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قائد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان جبکہ مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے عوام، سیاسی تعاون فراہم کرنے والی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت کے ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے.
نوازشریف کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نہ ہونے پر ن لیگ کے اندر بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ کارکنان بھی سوشل میڈیا پر کھل تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف نے مجھے سیاست میں آنے کی ترغیب دی۔میں نے سیاست میں جو بھی نام کمایا اور جو عہدے کمائے وہ سب ان کے اعتماد کی وجہ سے تھے۔ انہیں اس طرح جاتے دیکھ کر دکھ ہوا
اس سے قبل مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب کی امیدوار ہوں گی۔