عام انتخابات سے قبل قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی دوڑ میں شامل 88 امیدوار انتقال کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ انتقال کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں.
قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کاشکار ہوئے. قومی اسمبلی اور کے پی کے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو انتخابی مہم کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ سے امیدوار عصمت اللہ 30 جنوری کو انتقال کر گئے تھے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78امیدوار حتمی فہرستیوں کے اجرا سے قبل وفات پاگئے۔ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک امیدوار کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 88ہوگئی۔ حتمی فہرستوں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے ۔