مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں ،انہیں اپنا خود احتساب کرنا ہوگا۔ ووٹ قوم کی امانت ہے,الیکشن میں ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے۔ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے۔ ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے،عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کےساتھ تعصب نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ،اُن کا مقابلہ کروں ،مزہ نہیں آئے گا، آزاد ہوتے تو بات کرتا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی عمارت کو تباہ کیا گیا، اب کہتے ہیں ٹھیک نہیں کرسکتے ، کیسے ٹھیک کریں ؟ عمارت گرے گی تو دوبارہ بنے گی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں .سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں ۔ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔