نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت اربن موبلٹی پلان کی حکمت عملی کے لیے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے)، پلاننگ کمیشن کے سینئر حکام کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ایبٹ آباد شہر کی سہولت کے لیے ہزارہ موٹر وے کے ساتھ انٹر چینج کی تعمیر کے لیے منظور شدہ حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ این ایچ اے نے ایبٹ آباد اور شیروان روڈ کو ملانے والے ایک انٹرچینج کے قیام کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا ہے، جبکہ مجوزہ منصوبے کے لیے پی سی ون (PC-1) کی بھی سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔