طویل انتظار کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں نے بالآخر تین ماہ سے جاری خشک موسم کا خاتمہ کر دیا۔
مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر کی دلکش وادیوں نیلم اور لیپا کے بالائی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا، جہاں پارہ نمایاں طور پر گرنے کے بعد جمعرات کو پہلی برف باری ہوئی۔ جبکہ خراب موسم کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں کمی آئی۔ تفصیلات کے مطابق بارش نہ ہونے اور خشک سردی میں مسلسل اضافے سے نزلہ زکام اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا۔ اسکے علاوہ تین ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے خشک موسم نے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم کر دی۔