ضمنی انتخاب کے دوران کئی بڑے شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ضمنی الیکشن کے روز انٹرنیٹ کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، ڈی جی خان، گجرات، شیخوپورہ، صادق آباد، چکوال، تلہ گنگ، علی پور، ظفروال، بھکر، قصور، علی پور کوٹ چٹھہ سمیت 13 شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل رہے گی۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات سے قبل ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 نافذ کر دی تھی۔تفصیلات کے مطابق لاہور، قصور، چکوال اور گجرات سمیت جن اضلاع میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔