راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کی حدود میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ مسلح شخص خواتین سے زبردستی پرس چھین کر فرار ہو جاتا ہے ۔
راولپنڈی: میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے شاپنگ کےبعد گھر جانے والی خواتین سےنقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے، اس دوران ایک خاتون کو ملزم کے ساتھ مزاحمت کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے خاتون کو ڈرانے کے لیے یکے بعد دیگرے 3 فائر بھی کیے، اور ملزم نے خاتون کو واردات کے دوران زمین پر گرا دیا ۔
فوٹیج میں ملزم کو پرس چھیننے کے بعد فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب خاتون کو فرار ہوتے ملزم کے پیچھے بھاگتا بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی واردات محلہ قطب الدین میں پیش آئی جبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔


