مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور ہوٹل کے پاس مسماة رابعہ نے محمد عمر سے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی،اب ان کی سولہ ماہ کی بیٹی بھی تھی۔رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں ہے۔ کل دن کو جمعہ کی نماز کے وقت رابعہ شاہ کے ورثا نے مبینہ طور پر محمد عمر کے گھر جاکر رابعہ اور اس کی سولہ ماہ کی بیٹی کو غیرت کے نام پر غیر سید کے ساتھ شادی کرنے پرگولیاں مار کرقتل کر دیا۔ کنگ عبداللہ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران مقتولہ رابعہ کی نعش بھی اٹھانے نہیں دی گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے ورثاء نےقتل کیا اور 4 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔