ریسکیو حکام کے مطابق ہری پور کے علاقے ٹی آئی پی کے قریب کچے مکان کی چھت گرگئی، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔
ہری پور: ریسکیو حکام نے بتایا کہ ہری پور میں کچے مکان کی چھت گر گئی ، جس کے ملبے تلے خاتون سمیت 3 افراد دب گئے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کیا، تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی ۔
ریسکیو حکام کا مزید بتانا ہے کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔