وادی کاغان کے سیاحتی مقامات پر برف باری سلسلہ جاری ہے، سیاحتی مقامات کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، سیاحوں نے بڑی تعداد میں ناران کا رخ کرلیا ہے ۔
مانسہرہ کے سرسبز و سیاحتی مقامات میں سے ایک وادی کاغان کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں ۔
جھیل سیف الملوک، بٹہ کنڈی، جلکھڈ، بیسر، نوری ٹاپ اور بابوسر ٹاپ پر رات گئے سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔
بابوسر ٹاپ برفباری کے باعث مکمل بند، اب تک 6 انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے،بیسر 4 انچ،جلکھڈ 3انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
دوسری جانب ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد ناران پہنچ گئے ہیں اور برفباری سے محظوظ ہو رہے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ، برفباری کے بعد ضلع بھر میں موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی مٰن اضافہ ہو گیا ۔