آئی پی ایل 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ختم ہو گئی ہے اور اس بار کی نیلامی نے کئی ایسے کھلاڑیوں کو بھی کروڑ پتی بنا دیا ہے جو ابھی تک ایک بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے۔ مچل اسٹارک کو کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ روپے میں خریدا۔ پیٹ کمنس کو سنرائزرزحیدر آباد نے 20.5 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ سمیر رضوی (8.40 کروڑ روپے)، کمار کشاگر (7.20 کروڑ روپے) اور اسپنسن جانسن (10 کروڑ روپے) جیسے انجان کھلاڑی بھی مالا مال ہو گئے۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں نیلامی میں خریدے گئے کچھ اہم کھلاڑیوں پر۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔ ہرشل پٹیل کو پنجاب کنگز نے11.75 کروڑ میں خریدا۔ الزاری جوزف کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 11.50 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔ سپینسر جانسن کو گجرات ٹائٹنز نے 10 کروڑ روپے میں اپنے نام کیا۔ سمیر رضوی کو چنئی سپر کنگز نے-8.40 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز کے روومین پاول کو راجستھان رائلز نے 7.40 کروڑ میںٹیم کا حصہ بنایا۔ شاہ رخ خان کو گجرات ٹائٹنز نے 7.40 کروڑ روپے میں حاصل کیا جبکہ کمار کشاگر کو دہلی کیپٹلز نے 7.2 کروڑ روپے میں حاصل کیا۔ بھارتی بائولر ہرشل پٹیل کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا ۔ پنجاب کنگز نے انھیں 11.75 کروڑ روپے میں اپنے نام کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کے تیز گیندباز الزاری جوزف کو بھی ایک ملین سے زیادہ رقم حاصل ہوئی ہے۔ ان کا بیس پرائس 1 کروڑ روپے تھا اور رائل چیلنجرس بنگلور نے انھیں 11.5 کروڑ روپے میں خرید لیا۔ آسٹریلیا کے تیز گیندباز اسپنسر جانسن کو خریدنے کے لیے بھی ٹیموں کے درمیان خوب دھینگا مشتی تاہم گجرات ٹائٹنس نے انھیں 10 کروڑ روپے میں اپنے نام کیا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی روومین پاویل کا بیس پرائس 1 کروڑ روپے تھا اور انھیں راجستھان نے 7.40 کروڑ روپے کی بڑی رقم دے کر اپنا بنا لیا۔