تربیلا ڈیم میں بجلی پیداوار و زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہونیوالا آبی ذخیرہ ختم ہو گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی، جو کہ 1402 فٹ ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے ابی ذخیرہ ختم ہونے سے تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج پانی کی آمد کے مطابق ہو گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17100 کیوسک جبکہ اخراج آمد کے مطابق 17100کیوسک شروع ہو گیا۔
دوسری طرف تربیلا بجلی گھر کے 09 پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جن سے 791 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جبکہ 08 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں ۔