Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بھارت

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    جولائی 31, 2026
    پاکستان

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    جولائی 31, 2026
    Uncategorized

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری ،ملک میں امن قائم ہونےتک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا، وزیر اعظم
    قومی خبریں مارچ 11, 2025

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری ،ملک میں امن قائم ہونےتک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا، وزیر اعظم

    مارچ 11, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    War against terrorists continues in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan, dream of development will not be realized until peace is established in the country, says Prime Minister
    پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں،وزيراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے ،افواج پاکستان،پولیس کےجوان روزانہ شہادتیں دے رہےہیں، امن قائم ہونےتک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا ۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔ہمیں ترقی کی جانب دوڑ لگانی ہوگی، امید ہے پاکستان کی ترقی کے لیے آپ شبانہ روز محنت کریں گے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھے یقین کامل ہے کہ نئے وزرا دن رات کاوشیں کرکے اپنی اپنی وزارتوں میں خوشحالی کا انقلاب لے کر آئیں گے، ریلوے کی مکمل ٹرانفارمیشن چاہیے، شعبہ بحری امور میں بے پناہ صلاحیت ہے ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی معاونت اور آپ کی محنت سے میکرو اکنامک استحکام آیا، ابھی تک معاملات تسلی بخش اور اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اب ہر سہ ماہی میں وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا، وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کیاجائےگا، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہر تیسرے ماہ ایک جائزہ ہوا کرے گا اور اس کے نتائج آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے ۔

    وزیراعظم نے کہاکہ رواں ماہ اچھی خبر آئی ہے کہ ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہمیں اپنی برآمدات کو بھی اس سے زیادہ رفتار سے آگے بڑھانا ہے، اب ہر ہفتے میں ایک یا دو وزارتوں کو دعوت دوں گا، جہاں آپ تیاری کرکے آئیں گے اور ہر اجلاس میں ہم فیصلے کیا کریں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ایک جدید یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائنسز، آئی ٹی، اے آئی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی تعلیم دی جائے گی اور دنیا بھر سے بہترین اساتذہ لائے جائیں گے، ہم نے طے کیا ہے کہ 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کے پہلے سیکشن کا آغاز ہوگا، اس جامعہ کانام ’دانش یونیورسٹی‘ ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجعفر ایکسپریس حملہ، کامیاب آپریشن میں 190 سے زائد مسافر بازیاب، 30 دہشت گرد ہلاک
    Next Article ایبٹ آباد میں سکول وین کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں، گرمی کی شدت میں کمی

    جولائی 31, 2026

    ایک سال میں 40 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 3 ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ناکام، ڈی جی

    جولائی 31, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

    جولائی 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بھارت

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    جولائی 31, 2026
    پاکستان

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    جولائی 31, 2026
    Uncategorized

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026
    امن

    بلوچستان میں امن ہر صورت قائم ہوگا، دہشت گردی کے سامنے ریاست کبھی نہیں جھکے گی: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

    جولائی 31, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

    جولائی 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بھارت

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    جولائی 31, 2026
    پاکستان

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    جولائی 31, 2026
    Uncategorized

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.