امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث مزید آبدوز اور جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔آآ
عالمی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے مطابق تعینات کی جانے والی آبدوز ایٹمی آبدوز ہے ۔ امریکہ نے یہ اقدام ایسے موقع پہ اٹھایا جب خود امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے زور ڈال رہے ہیں۔
امریکی فوج کے مطابق ایٹمی آبدوز یو ایس ایس جارجیا جولائی کے مہینے میں بحیرہ روم میں پہلے سے ہی موجود ہے ،امریکی فوج نے اس اقدام کو غیر معمولی اقدام قرار دیا۔
امریکی وزیر دفاع کی اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رابطے کے فوری بعد پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ ’دفاعی سرببراہ نے ابراہم لنکن سٹرائیک گروپ کو فوری تعیناتی کا حکم دیا ہے۔
امریکی فوج پہلے واضح کر چکی تھی کہ وہ مڈل ایسٹ میں لڑاکا طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کرے گی کیونکہ امریکہ اسرائیل کی دفاع کرے گا
امریکہ 7 اکتوبر کے بعد سے ابھی تک دو طیارہ بردار بحری جہاز روانہ کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللّٰہ کے کمانڈر فواد شکر پر حملوں کے بعد تہران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔