مانسہرہ سمیت ہزارہ کے دیگر بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،سیاحتی مقامات شوگراں میں 7 انچ اور ناراں میں ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے ۔
وادی کاغان کے کئی علاقوں اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی،برفباری کے بعد وادی کے قدرتی حسن میں مزید اِضافہ ہو گیا ہے ۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے برفباری سے عارضی طور پر بند ہونے والی شوگراں روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی ہے اور دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔
کے ڈی اے سٹاف شوگراں روڈ سمیت دیگر رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہیں ۔