غریب بائیکیا والے سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالی ڈبی پھلڑہ سے ہے، آلہ واردات پستول اور چھینا گیا موٹرسائیکل ریکور کرلیاگیا ۔
مانسہرہ کرکالہ کے رہائشی نے پولیس کو درج رپورٹ میں بتایا کہ سائل بائیکیا چلا کر محنت مزدوری کرتا ہے، جو 16 اکتوبرکو سائل اپنا موٹرسائیکل لیکر سواری کی غرض سے شنکیاری روڈ نزد کہو والی زیارت کے پاس کھڑا تھا کہ ایک سواری نے کرایہ میں مجھے بُک کر لیا اور سواری اترنے کے بعد اس نے مجھے گھوڑا لنک روڈ پر جانے کا کہا جب میں تھوڑا آگے گیا تو آگے لنک روڈ پر راستے میں 2 افرار کھڑے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسلحہ دکھا کر میرا موٹرسائیکل روکا اور میرے ساتھ سوار شخص نے دیگر 2 اشخاص کیساتھ مجھے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر موٹرسائیکل زبردستی چھین کر گھوڑا گاؤں کی طرف فرار ہو گئے ۔
پولیس نے نامعلوم اشخاص کےخلاف مقدمہ درج کرکے کالی ڈبی پھلڑہ کے رہائشی صداقت ولد اورنگزیب اور عثمان ولد لال خان کو گرفتار کرلیا ۔


