رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے سب کچھ جما دیا ۔ جہاں شدید سردی نے معاملات زندگی متاثر کر دیا وہی سیاحتی سرگرمیاں بھی مانند پڑ گئی تھی ، موسم سرما کے دوران سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے انتظامیہ نے ہلمہ رنگاہ میں سجا گیا ونٹر فسٹ جہاں آئس ہاکی کے مقابلوں نے سماں باندھ دیا. ہاتھوں میں اسٹک لیے برف کی سطع پر پھسلتے نوجوانوں نے کھیل کے خوب کرتب دیکھائے اور خوب داد وصول کی۔ بچے خوشی سے جھومتے رہے اور لگے ہاتھوں رقص بھی کرتے رہے، روایتی دھنوں نے بھی خوب ماحول بنایا، ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے برف کی سطع پر اسکیٹنگ کرتے بچے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
سرمائی کھیلو ں کے انعقاد سے جہاں مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل رہ ہے وہی اس میلے کے انعقاد سے سرمائی سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔