مار خور ٹرافی شکار کے لئے کھلی بولی، چترال میں ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے سات کروڑ سے زیادہ میں فروخت ہوا۔
مار خور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کے لیے کھلی بولی محکمہ جنگلی حیات کے ہیڈ آفس پشاور میں منعقد ہوئی ۔ توشی 1 اور توشی 2 کنزر وینیز، چترال کے لیے 271,000 امریکی ڈالر ( پاکستانی 7.5442:578 روپے کے مساوی ) کی سب سے زیادہ بولیاں پیش کی گئیں ۔ یہ مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ شرح ہے ۔
اگلی سب سے زیادہ بولی 193،000 امریکی ڈالر (پاکستانی روپے 5.5728,478 کے مساوی ) کائیگا: (کوہستان ) کنزروینسی کے لیے پیش کی گئی۔
جبکہ انگلی بلند ترین بولی 190،000 امریکی ڈالر (پاکستانی روپے 5،2893.321 کے برابر ) گہریت کنزروینسی، چترال کے لیے پیش کی گئی۔
ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اسی فیصد حصہ متعلقہ گاؤں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے مقامی کمیونٹیز میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔ یادر ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ کے لئے یہ بولی چترال کی تاریخ میں سب سے زیادہ بولی ہے.