ایبٹ آباد: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد امان اﷲسعید نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کے حل کے حوالہ سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ٹرانسجنڈر کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل بیان کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف اینڈ ہیومن رائٹس نے مسائل کے حل کے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔