حویلیاں شہر کے رہائشی ایک ہی گھرانے کے تین نوجوان شاہ مقصود انٹر چینج کے قریب گاڑی بے قابو ہونے سے حادثے کا شکار ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیر رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں دو نوجوان موقع پر جابحق ہو گے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ تھانہ سرائے کی حدود شاہ مقصود انٹر چینج کے قریب پیش آیا۔
گاڑی موٹر کار LEB8335 جو پنجاب سے حویلیاں کی جانب آرہی تھی کہ جس میں حویلیاں شہر کے رہائشی ملک مظہر حسن عمر 34 سال ملک صدام عمر 35 سال اور ملک احمد نور عمر 23 سال سوار تھے بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جسکے باعث دو نوجوان مظہر حسن اور ملک صدام موقع پر جابحق ہو گے اور تیسرے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقامی پولیس کی ابتدائی تفتیش سے واقعہ تیر رفتاری کے باعث پیش آیا ایک ہی خاندان سے وابسطہ نوجوانوں کی موت سے سارا علاقہ سوگوار ہو گیا نوجوانوں کی نماز جنازہ حویلیاں میں ادا کر دی گئی۔