Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بھارت

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    جولائی 31, 2026
    پاکستان

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    جولائی 31, 2026
    Uncategorized

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»اس بار اسلام آباد مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر
    فیچرڈ فروری 8, 2025

    اس بار اسلام آباد مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر

    فروری 8, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    This time will come Islamabad with full preparation, Junaid Akbar
    اس بار عمران خان جب بھی کال دیں گے پہلے سے زیادہ تعداد میں حاضر ہوں گے،صوبائی صدر پی ٹی آئی
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صوابی میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا  ہے کہ وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اداروں اور عوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں، ہم ان اداروں کو اپنا مانتے ہیں ، آپ کے اور عوام کے درمیان فاصلے ہیں جو ملک کے لیے بھی خطرناک ہے اور آپ کے لیے بھی ۔

    جنید اکبر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اداروں سے ہمارا ٹکراؤ ہو کیونکہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، اس بار عمران خان جب بھی کال دیں گے پہلے سے زیادہ تعداد میں حاضر ہوں گے اور اس بار ہم گولیوں کی تیاری کے ساتھ آئیں گے ۔

    انھوں نے کہا کہ اس بار جب بھی آئے پہلے سے زیادہ تیار ہو کے آئیں گے، ہمیں بھاگنے کے طعنے دینے والوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون کون بھاگا ہے، کیونکہ یاسمین راشد سمیت کتنے قائدین گرفتار ہیں تو جب آپ انھیں نہیں توڑ سکے تو کیسے ہمارے کارکنوں کو توڑیں گے ۔

    جنید اکبر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ورکر نہ ڈرتا ہے نہ تھکتا ہے، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال بھی عمران خان کا مینڈیٹ تھا ، آج بھی ہے ۔

    جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، نظریہ کبھی مرتا نہیں، نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ اگر آپ نے نفرتیں بڑھائیں تو اس سے پاکستان کا نقصان ہے، فوج اور عوام میں فاصلہ مینڈیٹ چور حکومت بڑھا رہی ہے ۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں بڑھیں گے، عمران خان جیل میں بیٹھ کر جیت گیا ہے اورآپ لوگ ایوانوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بدلہ لینے کا سوچ لیا تو پھر ہمارے مخالفین برداشت نہیں کر سکیں گے۔ لیکن نفرتیں بڑھنے کا نقصان پاکستان کو ہو گا ۔

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے صوابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کی خاطر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ملک مشکل مرحلے پر کھڑا ہے اس کے لیے راستہ نکالنا ہو گا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا جا سکتا ۔

    انھوں نے کہا کہ جتنے کیسز بنانے تھے بنا چکے جتنے نشانات لینے تھے لے چکے، عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے، کیسز بنانے والوں نے ہر حربہ کرکے دیکھ لیا لیکن عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکے ۔

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک سال بعد پھر تاریخ رقم کردی ہے، پاکستان کی سیاست عمران خان کے بغیر نہیں چل سکتی ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ہم فوج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام کے درمیان خلیج نہیں بڑھنی چاہیے، آج ملک بھر میں عوام احتجاج کررہے ہیں، یہ محب وطن ہیں، ان کی آواز کو سننا ہوگا ۔

    پی ٹی آئی کے جلسے سے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ،بعض رہنماوں کو خطاب کی دعوت بھی نہیں دی گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleہماری معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی ہے اور آگے معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے،وزیراعظم
    Next Article سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے ہرادیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں، گرمی کی شدت میں کمی

    جولائی 31, 2026

    ایک سال میں 40 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 3 ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ناکام، ڈی جی

    جولائی 31, 2026

    پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کا جامع منصوبہ، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اہم ہدایات

    جولائی 31, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بھارت

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    جولائی 31, 2026
    پاکستان

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    جولائی 31, 2026
    Uncategorized

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026
    امن

    بلوچستان میں امن ہر صورت قائم ہوگا، دہشت گردی کے سامنے ریاست کبھی نہیں جھکے گی: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

    جولائی 31, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 29, 2026

    وفاقی تعلیمی بورڈ نے نہم و دہم کے سالانہ نتائج 2026 جاری کر دیے

    اسلام آباد

    اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم  نے نہم اور دہم…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: 4 ہزار مشتبہ شناختی کارڈز کی جانچ شروع، متعلقہ افراد کو نوٹس جاری

    جولائی 28, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

    جولائی 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بھارت

    مقبوضہ کشمیر: بھارت کی طرف سے مزید 16 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط، حریت کانفرنس کی شدید مذمت

    جولائی 31, 2026
    پاکستان

    محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    جولائی 31, 2026
    Uncategorized

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.