Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزيد کمی کا اعلان کردیا

    نومبر 11, 2026
    کھیل

    پنڈی ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 404 رنز بنالئے

    نومبر 11, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    نومبر 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
    پوٹھوہار جولائی 13, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

    جولائی 13, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ فیصلہ آج تین بجے سنایا جائے گا۔

    ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کی جس دوران خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔

    دوران سماعت خاورمانیکا کے وکیل نے کہا کہ  ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کی جانب سے گواہ لانے کا کہا گیا، اگر گواہ لانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت کسی بھی وقت شواہد لے سکتی ہے۔

    زاہد آصف کے وکیل نے دلائل دیے کہ شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا، خاتون مشکل وقت میں خاوند کے ساتھ کھڑی رہی، ایک لیڈر سے ایسی توقع نہیں کی جاسکتی، بیوی بنی گالہ کی آسائش چھوڑ کر اڈیالہ جیل تک چلی گئی،  بیوی کیا سوچے گی کہ میری محبتوں کا یہ صلہ دیا اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگر شادی ہوئی تو دونوں ذمہ دار ہیں۔

    خاورمانیکا کے وکیل کا کہنا تھاکہ مجھے اپیل کنندگان کےاضافی ثبوت پرکوئی اعتراض نہیں وہ پیش کر سکتے ہیں، بشریٰ بی بی کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی گئی، سلمان اکرم راجہ زبانی طلاق کو مان رہے ہیں کہ اپریل میں ہوئی، اگر خاتون کہتی ہےکہ اسے زبانی طلاق دی گئی تو کیا اس کی زبانی بات پر اعتبار کیا جائے گا؟ زبانی طلاق کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس حوالے سے عدالتی فیصلے موجود ہیں، قانون  کہتا ہے دستاویزی ثبوت زبانی بات پر حاوی ہوگا۔

    دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تعمیل کروانا چاہتے ہیں، ہم ریمانڈ بیک نہیں چاہ رہے ہم صرف میرٹ پر فیصلہ چاہتے ہیں، جج نے کہا کہ اسی بنیاد پر کیس ریمانڈ بیک ہوا کہ سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا۔

    خاور مانیکا کے وکیل نے سوال اٹھایا کہ پہلے نکاح ہو گیا تھا تو پھر دوسرا نکاح کرنے کی ضرورت پیش کیوں آئی ؟ اس کا مطلب ہے پہلا نکاح فراڈ تھا، کہیں بھی اس بات سے انکار نہیں کیا گیا کہ شادی فراڈ اور دوران عدت نہیں تھی۔

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے سزا کو برقرار رکھنے ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد کرنے اور 496 کے ساتھ 494 میں بھی سزا کی استدعا کردی۔ بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج تین بجے سنایا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو خطرہ نہیں،ہمارے پاس اکثریت ہے: وزیر قانون
    Next Article راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے 27 کلو گرام منشیات برآمد کرلی
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    کوہاٹ: غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ، 11 زخمی

    نومبر 11, 2026

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

    نومبر 11, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی کوپ -31 سربراہی اجلاس میں شرکت، ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پرتپاک استقبال کیا

    نومبر 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزيد کمی کا اعلان کردیا

    نومبر 11, 2026
    کھیل

    پنڈی ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 404 رنز بنالئے

    نومبر 11, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    نومبر 11, 2026
    خاص خبریں

    کوہاٹ: غیرقانونی گولڈ مائننگ کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ، 11 زخمی

    نومبر 11, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 7, 2026

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر تاریخی کردار ادا کیا، سابق پاکستانی سفیر مسعود خان

    امریکا

    اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ ایران نے قطر کے…

    حکومت

    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد، عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری کی دعوت

    نومبر 7, 2026
    حکومت

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: بنوں میں گورنر راج کے بعد انتظامی سرگرمیاں تیز، شہریوں کا اقدامات پر اظہارِ اطمینان

    نومبر 9, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزيد کمی کا اعلان کردیا

    نومبر 11, 2026
    کھیل

    پنڈی ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم سری لنکا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 404 رنز بنالئے

    نومبر 11, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ ڈویژن میں تجاوزات ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

    نومبر 11, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.